اپ ڈیٹ: 26 May 2024 - 12:12

جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پاکستانی فوجی جاں بحق

پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۸۰۶
تاریخ اشاعت: 15:35 - July 10, 2021

جنوبی وزیرستان میں وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پاکستانی فوجی جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان میں واقع پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ  کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے جنوبی وزیرستان مکین میں فورسز کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان جاں بحق ہوگئے۔  ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک عمران علی، سپاہی عاطف جہانگیر، سپاہی انیس الرحمان اورسپاہی عزیز شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کومنہ توڑجواب دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں چاردہشت گرد بھی مارے گئے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں