مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمن کے صوبہ البیضاء میں یمنی فورسز اور قبائل نے وہابی دہشت گرد تنظیموں القاعدہ اور داعش کا صفایا کردیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے القاعدہ اور داعش کے ذریعہ جو حملہ کیا تھا اس کے جواب میں یمنی فورسز اور قبائل نے النصر المبین کارروائی کے دوران 72 گھنٹوں کے اندر القاعدہ اور داعش کا مکمل صفایا کردیا ہے۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز کی النصر المبین کارروائی ميں سیکڑوں وہابی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ النصر المبین کارروائی الزاہر اور الصومعہ شہروں میں 72 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں القاعدہ اور داعش کی بساط کو لپیٹ دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم البیضاء کے عوام کے شکر گزار ہیں جنھوں نے النصر المبین کارروائیم يں بھر پور ساتھ دیا۔