پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ/ 3 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپّ میں تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 4828
تاریخ اشاعت: 14 July 2021 - 18:01 - 06October 2642

پاکستانی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ/ 3 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف  آپریشن کیا جس کے دوران جھڑپّ میں  تین دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی کے علاقے زیوا میں سرچ آپریشن کیا جہاں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان بھی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرایا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک  ہونے والے جوانوں میں 25 سالہ کیپٹن باسط اور 22 سالہ سپاہی بلال شامل ہیں۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں