اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

طالبان دہشت گردوں کا غزنی پر قبضہ ہوگیا/ ہرات اور بادغیس میں لڑائی جاری

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ طالبان نے غزنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۳۳
تاریخ اشاعت: 16:53 - August 12, 2021

طالبان دہشت گردوں کا غزنی پر قبضہ ہوگیا/ ہرات اور بادغیس میں لڑائی جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ طالبان نے غزنی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان دہشت گردوں کی پیش قدمی جاری ہے اور غزنی طالبان کےقبضےمیں جانے والا 10 واں صوبائی دارالحکومت بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غزنی کے نواح میں طالبان دہشت گردوں اور افغان سکیورٹی فورسزکےدرمیان ابھی بھی گھمسان کی  لڑائی جاری ہے۔

ادھر شبرغان ایئرپورٹ کا کنٹرول بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا، حکومتی فورسز نے ہرات میں طالبان کو پیچھے دھکیل دیا ہے جبکہ طالبان نے زیر قبضہ شہروں میں جیلوں سے ایک ہزار سے زائد طالبان قیدیوں کوآزاد کرا لیا ہے۔ ہرات اور بادغیس میں بھی طالبان دہشت گردوں کو افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں