16 October 2024

افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی

طالبان نے پاکستان، چین، ایران اور ترکمنستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: ۴۹۷۹
تاریخ اشاعت: 16:58 - August 25, 2021

افغان سرزمین پاکستان سمیت کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جیونیوز سے گفتگو میں پاکستان، چین، ایران اور ترکمنستان کو یقین دہانی کرواتے ہوئےکہا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک  کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ہم نے دنیا کو باور کروایا ہے اور کروارہے ہیں کہ افغانستان سے دنیا کے کسی بھی ملک میں مداخلت نہیں ہوگی اور نہ ہی افغانستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان، چین، ایران اور ترکمنستان کو یہ اطمینان دلاتے ہیں کہ یہاں سے کسی کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کو زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ایک اچھا ہمسایہ ہے جس کے ساتھ ہمارا تعلق باقی ہمسایوں سے زیادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں