کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5109
تاریخ اشاعت: 20 February 2022 - 16:18 - 10May 2643

کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ بھارتی فوج نے متعدد افراد کوگرفتاربھی کرلیا ہے۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً