مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران علاقہ کا محاصرہ کرلیا اور فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے تھا۔ بھارتی فوج نے متعدد افراد کوگرفتاربھی کرلیا ہے۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی ہے۔