ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمسایہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: 5119
تاریخ اشاعت: 22 February 2022 - 13:41 - 12May 2643

ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شاملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے حسین امیر عبداللہیان ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ اور عرب ممالک کے ساتھ تعاون ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی قطر کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے کئي معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ اور قطر کے بادشاہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور قطر کے باہمی تعلقات حکومتی اور عوامی سطح پر بہت گہرے ہیں ، جو مشترکہ مفادات پر مشتمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ اور علاقائي ممالک کے ساتھ تعاون اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً