مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی بروز جمعہ صوبہ گلستان کا دورہ کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق اس سفر میں بعض وزراء بھی صدر ابراہیم رئیسی کی ہمراہی کریں گے۔ صوبہ گلستان کے گورنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ابراہیم رئیسی صوبہ گلستان کے دورے کے دوران عوام کے مختلف طبقات اور شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کریں گے۔ صدر رئیسی صوبہ کی انتظامیہ کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور صوبہ میں جاری ترقیاتی امور کا جائزہ لیں گے۔