16 October 2024

جانبازان، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یوم جانباز کی مناسبت سے کہا ہے کہ جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۱۶۶
تاریخ اشاعت: 14:01 - March 07, 2022

جانبازان، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے یوم جانباز کی مناسبت سے کہا ہے کہ جانبازان ، انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے زندہ شہید ہیں۔ ایرانی اسپیکر نے حضرت ابو الفضل العباس (ع) کی ولادت باسعادت  اور یوم جانباز کی مناسبت سے ایرانی عوام اور جانبازوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جانباز ، ہماری قوم کا افتخار اور سرمایہ ہیں اور ہم ان کے صبر و استقامت کے سامنے سر تعظیم خم کرتے ہیں۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جانبازوں نے اپنی سلامتی کو انقلاب اسلامی  ، اسلام اور ملک کے دفاع پر قربان کردیا ۔ ہم انقلاب اسلامی کے جانبازوں کو زندہ شہید سمجھتے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں