مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ لبنان کے دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایرانی وزیر خارجہ اور اس کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق بیروت میں ایرانی سفیر محمد جلال فیروز نیا بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ اس ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور لبنان کی صورتحال اور علاقائی و عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔