16 October 2024

صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر آج صبح پھر حملہ کردیا

فلسطینی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود صہیونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا۔گذشتہ چند دنوں سے صہیونی فوجی مسلسل مسجد الاقصی پر حملہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۵۳۲۷
تاریخ اشاعت: 17:23 - April 20, 2022

صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی پر آج صبح پھر حملہ کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کے انتباہ کے باوجود صہیونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصی پر حملہ کردیا۔گذشتہ چند دنوں سے اسرائیلی فوجی مسلسل مسجد الاقصی پر اپنےحملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں عبادت کے لئے موجود فلسطینیوں پر حملہ کیا اور انھیں مسجد الاقصی سے باہر نکالنے کی تلاش و کوشش کی ، لیکن فلسطینیوں نے مزاحمت کی اور مسجد الاقصی سے نکلنے سے انکار کردیا۔گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں فلسطینی نماز گزاروں پر حملے کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد اسرائيلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلسل کشیدگی جاری ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے اسرائیلی حکومت کو مسجد الاقصی پر حملے کے بارے میں خبردار کررکھا ہے۔  فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر اسرائیلی جارحیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں