16 October 2024

میجر جنرل سلامی کی حرم مطہر رضوی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حرم مطہر رضوی کے دو شہیدوں کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۵۴۰۹
تاریخ اشاعت: 21:44 - May 12, 2022

میجر جنرل سلامی کی حرم مطہر رضوی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے حرم مطہر رضوی کے دو شہیدوں حجۃ الاسلام محمد صادق دارای اور حجۃ الاسلام محمد اصلانی کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ میجر جنرل سلامی نے اس ملاقات میں ان گرانقدر شہیدوں کی مخلصانہ خدمات اور کوششوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عزیز شہیدوں کو رمضان المبارک میں روزہ کی حالت میں شہید کیا گیا اور ایسی شہادت بہت ہی عظیم اور گرانقدر ہوتی ہے۔ شہداء کے اہلخانہ ان عظیم شہیدوں کا ہدیہ اسلام ،انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام کو پیش کرکے اللہ تعالی کے بہت قریب ہوگئے ہیں اور اللہ تعالی کے پاس آپ کے لئے بیشمار اجر و ثواب ہے۔ ان دونوں شہیدوں کو اپنے آقا اور مولا حضرت امام حسین (ع) اور ان کے فرزندوں اور اصحاب کی طرح مظلومانہ شہید کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں