ایرانی صدر کا امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 5413
تاریخ اشاعت: 14 May 2022 - 20:56 - 05August 2643

ایرانی صدر کا امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدرنے ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس غم انگیز موقع پر امارات کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت و مغفرت طلب کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا آج 73 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً