مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد محل میں تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور میدان میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ واضح رہے کہ تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان کل رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں وہ آج ایرانی صدر ابراہیم رئيسی اور دیگر اعلی ایرانی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔