02 February 2025

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہ

بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۱۹
تاریخ اشاعت: 23:03 - June 08, 2022

بھارت کا بیلسٹک میزائل اگنی 4 کا کامیاب تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اگنی 4  کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ بیلسٹک میزائل "اگنی 4" کا کامیاب تجربہ 06 جون 2022 کی شام تقریباً 8:30 بجے اے پی جے عبدالکلام جزیرے، اڈیشہ سے کیا گیا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق میزائل ٹیسٹ اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت کئے جانے والے معمول کے یوزر ٹریننگ لانچ کا حصہ تھا۔ بھارتی وزارت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ لانچ میں تمام آپریشنل پیرامیٹرز کو مدنظر رکھا گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں