مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ،وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعاون ، علاقائي مسائل اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وویر خارجہ آج بروز جمعہ ہندوستان کے شہر حیدر آباد پہنچ گئے ، جہاں مقامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ حیدر آباد میں مقیم ایرانیوں کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کریں گے۔