اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۷۴
تاریخ اشاعت: 15:04 - June 21, 2022

کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے کشمیر میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں سیکورٹی آپریشن کے دوران  دو افراد کو ہلاک کردیا۔دونوں افراد کو گھر گھر تلاشی اورمحاصرے کے دوران قتل کیا گیا۔

ادھرپلوامہ میں بھی بھارتی فورسز نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ کپواڑہ ، پلوامہ اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اورمحاصرہ جاری ہے۔ بھارت فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 افراد کو قتل کردیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں