بغیر پرمٹ حج کرنے والوں پر2ہزار ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
مقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے پبلک سیکورٹی محکمے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیرپرمٹ حج کرنے آنے والوں پر2ہزار665 ڈالرجرمانہ عائد کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق حج سیزن کے دوران قواعد اورقانون پرعمل درآمد کروانے کے لئے مقامات مقدسہ کے اندر اوراطراف کی سڑکوں پرسیکورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔
سیکورٹی فورسز اب تک 19 افراد کو حج سے متعلق جعلی اشتہارات اورفراڈ کے الزام میں گرفتارکرچکی ہیں۔ رواں سال دنیا بھر کے 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
