ایران کے حقوق تسلیم نہ کرنا ٹرمپ کے لیے مزید شکستوں کا سبب بنے گا، جنرل طلایی‌نیک۔

منسٹری آف ڈیفنس اینڈ آرمڈ فورسز سپورٹ کے ترجمان نے کہا: اگر ایرانی قوم کے برحق مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں امریکی۔صیہونی دشمن پر مزید اخراجات اور پے در پے شکستیں مسلط ہوں گی۔
خبر کا کوڈ: 5904
تاریخ اشاعت: 24 May 2026 - 15:36 - 15August 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی رپورٹر کے ساتھ گفتگو میں منسٹری آف ڈیفنس اینڈ آرمڈ فورسز نے ایران کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کے پھنس جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ کے پاس اس کے سوا کوئی راستہ نہیں کہ وہ ایرانی قوم کے مطالبات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قانونی حقوق کو تسلیم کرے۔

جنرل طلایی‌نیک

جنرل طلایی‌نیک: ٹرمپ کی امریکی قومی مفادات کی نسبت لاپرواہی/ ٹرمپ کا متکبرانہ رویہ امریکہ کو خلیج فارس کے دلدل میں مزید دھنسائے گا

انہوں نے مزید کہا: میدانِ جنگ اور سفارتی محاذ دونوں میں ایرانی قوم کے جائز مطالبات کو پورا کرنا ہی امریکی۔صیہونی دشمن کے لیے “تیسری مسلط کردہ جنگ” سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔

منسٹری آف ڈیفنس کے ترجمان نے تاکید کی: دشمن اگر ایرانی قوم کے برحق مطالبات کو قبول نہیں کرتا تو اس کے نتیجے میں ٹرمپ اور صیہونی دشمن کو مزید بھاری نقصانات، اخراجات اور مسلسل شکستوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا: ٹرمپ کو چاہیے کہ ایران کی تجاویز قبول کرتے ہوئے امریکہ کی عوام اور عالمی برادری پر جنگ کے مزید نقصانات اور اخراجات مسلط ہونے سے بچنے کے بارے سوچے۔

جنرل طلایی‌نیک نے آخر میں کہا: ٹرمپ کی جانب سے امریکی قومی مفادات کو نظرانداز کرنا، صیہونی حکومت کی پیروی کرنا اور اس کا غرور و تکبر پر مبنی رویہ، امریکہ کو جنگ کے دلدل میں مزید دھکیل دے گا۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً