صیہونیوں کو پورے لبنان سے انخلا کرنا ہوگا، جنرل قاآنی
دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کے مطابق، آئی آر جی سی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے صیہونی فوجیوں کے نام ایک انتباہی پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
صیہونی جان لیں؛ جن لوگوں نے عاشورائی جذبے اور حسینی ایمان کے ساتھ تم یزیدیوں کے مقابل ڈٹ کر جنگ کی ہے، ان کے دل و جان میں آج بھی وہی ابدی عقیدہ زندہ ہے کہ:
"کلُّ یومٍ عاشورا و کلُّ أرضٍ کربلا"
تمہیں پورے لبنان سے انخلا کرنا ہوگا کیونکہ یہ سرزمین ثابت قدمی اور مزاحمت کا میدان ہے، قابضین کی جولان گاہ نہیں۔
اگر آج تم اپنی مرضی سے پسپائی اختیار نہیں کرتے تو کل ذلت اور شکست کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور ہو جاؤ گے۔
سن 2000 اور بنت جبیل میں شہید سید حسن نصراللہ کی تاریخی وصیت کو فراموش نہ کرو؛ وہ وعدہ آج بھی زندہ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہی منظر ایک بار پھر دہرایا جائے گا۔
