16 October 2024

سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں جنگ بندی پر تاکید

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد کی اہمیت پر تاکید کی۔
خبر کا کوڈ: ۶۹۰
تاریخ اشاعت: 11:17 - March 10, 2018

سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں جنگ بندی پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں اراکین نے شام میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد نمبر 2401 پر عمل در آمد کرنے اور مشرقی غوطہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس اجلاس کے موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura  نے شام کے علاقے مشرقی غوطہ کی صورتحال سے متعلق ایک رپورٹ پیش کی تاہم انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے شام میں جنگ بندی پر عمل در آمد نہ ہونے کی وجہ سے  کل برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں