16 October 2024

ایران کو تیل کی رقم ادا کرنے میں ہندوستان کو کوئی مشکل نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہندوستان کے ناظم الامور نے کہا ہے کہ ایران کے تیل کی خریداری کے لئے واجبات کی ادائیگی میں ہندوستان کو کوئی مشکل نہیں ہے اور تیل کی رقومات کی ادائیگی یورو میں کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۱۵
تاریخ اشاعت: 23:14 - March 11, 2018

ایران کو تیل کی رقم ادا کرنے میں ہندوستان کو کوئی مشکل نہیں ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہندوستان کے ناظم الامور دویش اتّم نے تہران میں ہندوستان کی ایک خصوصی نمائش کے آغاز کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے دور کے جو بھی ہندوستان پر واجبات تھے وہ ایران کو ادا کر دیئے گئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایران سے خریدے گئے تیل کی قیمت کو ادا کرنے کے لئے کئی چینلوں کا استعمال کرتا ہے جن میں سے ایک یوکو بینک ہے- ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بینک ہندوستان کے یوکو بینک کے ساتھ مشترکہ اکاؤنٹ رکھتے ہیں اسی لئے ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی لین دین میں کوئی مشکل نہیں ہے-

ہندوستانی ناظم الامور نے کہا کہ اس وقت ہندوستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم بارہ ارب آٹھ سو ملین ڈالر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ روپئے اور ایرانی ریال کو باہمی تجارت کی بنیاد قرار دیئے جانے کے بعد دونوں ملکوں کا تجارتی حجم سالانہ تیس ارب ڈالر ہو جائے گا جو دونوں ملکوں کے اعلی حکام کی خواہش کے مطابق ہے-

ہندوستان کی خصوصی نمائش ہفتے کو تہران میں شروع ہوئی ہے جس میں ہندوستان کی سو کمپنیاں شریک ہیں- اس نمائش میں غذائی اشیا، روایتی ساز و سامان، انجینیئرنگ کے شعبوں اور اسی طرح آئی ٹی سے متعلق وسائل  اور دیگر آلات شائقین اور صارفین کے لئے رکھے گئے ہیں-

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں