16 October 2024

ایران اور پاکستان سرحدوں پر مشترکہ گشت پر متفق

ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانا، پاکستان کی حکومت اور سیکورٹی حکام کی ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۹۷
تاریخ اشاعت: 3:39 - March 17, 2018

ایران اور پاکستان سرحدوں پر مشترکہ گشت پر متفقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے جمعرات کے روز پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنانا پاکستان کے عسکری اور سیکورٹی اداروں کی اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایسے علاقے ہیں کہ جنہیں شرپسند عناصر بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاہم پاکستان کے سیکورٹی حکام ان علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے اور ایران سے ملحقہ سرحدوں کی سلامتی کو مزید بہتر کرنے کے لئے پُرعزم ہیں

بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے کہا کہ مشترکہ سرحدوں کر پُرامن بنانے کے لئے پاکستانی فریق سے کافی عرصے سے گفتگو کا سلسلہ جاری تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا اور اب ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام اور فورسز سرحدی علاقوں میں مشترکہ گشت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایران و پاکستان کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ طور پر مہم چلانا ہے جبکہ اس سلسلے میں افغانستان کے ساتھ بھی مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں