اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کا میزائل تجربہ

ہندوستان نے براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۵
تاریخ اشاعت: 10:33 - March 24, 2018

ہندوستان کا میزائل تجربہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق براہموس سپر سونیک کروز میزائل کا یہ کامیاب تجربہ راجستھان کے پوکھرن رینج میں کیا گیا-

قبل ازیں تین ماہ پہلے ہندوستانی فضائیہ کے سوخوئی تیس ایم کے آئی لڑاکا طیارے کے ذریعے پہلی بار براہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا- جمعرات کو میزائل کے تجربے کے موقع پر ہندوستان کی وزیر دفاع نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں-

ان کا کہنا تھا کہ میزائل صحیح طریقے سے اپنے ہدف پر جا کر لگا- انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سپر سونیک کروز میزائل براہموس کا راجستھان کے پوکھرن میں جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تجربہ کیا گیا-

براہموس میزائل ہندوستان نے روس کے تعاون سے تیار کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کی رینج، چار سو کلومیٹر تک بڑھائی جا سکتی ہے-

گذشتہ برس میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رژیم نامی ادارے میں ہندوستان کی شمولیت کے بعد ہندوستان پر سے کچھ تکنیکی بندشیں ہٹائی گئی ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی میزائلی رینج اور زیادہ بڑھا سکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں