مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق تصادم بدھ کی صبح 7 بجکر 30 منٹ پر اس وقت شروع ہوا جب سندر بنی قصبہ سے قریب 500 میٹر دوری پر ندی کے کنارے فورسز نے عسکریت پسندوں کو گھیرے میں لے لیا، جائے تصادم سے چند گز کے فاصلہ پر بی ایس ایف کا کیمپ واقع ہے ۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات کے بعد پورے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم چلائی گئی۔ بدھ کی صبح فوج، پولیس اور بی ایس ایف کی مشترکہ ٹیموں پر ملیٹینٹوں نے فائرنگ شروع کر دی جو تقریبا 9 گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد شام 5 بجے اختتام کو پہنچی اس دوران چاروں عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے انکاونٹر ختم ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جائے تصادم سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
دوسری جانب پلواما ڈسٹرکٹ میں تلاشی کے دوران ہندوستانی فوج نے 3 کشمیریوں کو زخمی کردیا جبکہ واقعے کے بعد مقامی افراد احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کی گولیاں برسائیں جس کے جواب میں مظاہرین نے بھی ہندوستانی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
پیغام کا اختتام/