اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے حقوق کی بازیابی، بیت المقدس کی مرکزیت میں ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام اور غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1040 تاریخ اشاعت : 2018/04/05
ایران، روس اور ترکی کے صدور نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیتے ہوئے شام میں قیام امن کے لئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1029 تاریخ اشاعت : 2018/04/05
ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں نے انقرہ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان میں شام میں دہشت گردی کے خاتمے تک مہم جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1028 تاریخ اشاعت : 2018/04/05
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کی رات انقرہ میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ان کا ملک شام میں امن و استحکام کے لئے ایران و روس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 1026 تاریخ اشاعت : 2018/04/05
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بحران شام کے حل کے لئے آستانہ مذاکرات کے عمل اور ایران، روس اور ترکی کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تینوں ملکوں اور عالمی برادری کو چاہئے کہ بحران شام کے خاتمے اور اس ملک کی تعمیرنو کی راہ ہموار کرنے اور شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے حقیقی طور پر کوششیں کرے۔
خبر کا کوڈ: 1023 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
ایران کے وزیر دفاع نے شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون جاری رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1022 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 1021 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
ایران کے وزیر دفاع نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تہران، قومی دفاع اور دفاعی طاقت خاص طور سے میزائل توانائی کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے کو ایران کا فطری حق سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں وہ پیشرفت کا عمل بدستور جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: 1018 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام، ایران سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1012 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام کے بحران کو شامی عوامی کی مشارکت اور سیاسی طریقے سے حل کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1009 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمیر میں حالیہ جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 995 تاریخ اشاعت : 2018/04/02
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ہمارا تعلق نظریاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 992 تاریخ اشاعت : 2018/04/02
مغربی ایران کے شہر سرپل ذہاب میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں سینتیس افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 989 تاریخ اشاعت : 2018/04/02
ایران کے مومن و انقلابی عوام نے بارہ فروردین کو اپنے ملک کی عزت و وقار اور مستقبل کے تعین کے لئے تاریخ رقم کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 972 تاریخ اشاعت : 2018/04/01
ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کی سینیٹ کے نئے چیئرمین کی حیثیت سے انتخاب پر صادق سنجرانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 963 تاریخ اشاعت : 2018/03/31
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نسل پرست صہیونی حکومت کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 954 تاریخ اشاعت : 2018/03/31
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے پر صیہونیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: 947 تاریخ اشاعت : 2018/03/31
مولائے متقیان مولی الموحدین مولا امیرالمومنین حضرت علی بن ابیطالب (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر دنیا بھر میں جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور مساجد و امام بارگاہوں نیز مقدس مقامات پر قصیدہ خوانی کی محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 943 تاریخ اشاعت : 2018/03/30
ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر کمال خرازی نے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ: 942 تاریخ اشاعت : 2018/03/30
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جہاد و دفاع کے راستے کو اپنایا اور سامراجی نظام اور اس کے تسلط سے خود کو چھٹکارہ دلایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 941 تاریخ اشاعت : 2018/03/30