ایران - صفحه 127

ایران

سعودی الزامات پر ایران کا رد عمل

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے انصار الله کی جانب سے سعودی عرب پر میزائلی حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے سعودی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سعودیوں کا مقصد عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے.
خبر کا کوڈ: 939   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

کیسپیئن سی کے بارے میں صدر مملکت کا بیان

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ کیسپیئن سی جسے مخالفین اختلافات پیدا کرنے کے ایک ذریعے میں تبدیل کرنا چاہتے تھے آج مختلف ملکوں کے درمیان اتحاد و تعاون کے وسیلے میں تبدیل ہو گيا ہے۔
خبر کا کوڈ: 936   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایران آذربائیجان دوستی پائیدار ہے، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے باکو میں کارسازی کے مشترکہ کارخانے اور آستارا - آستارا ریلوے لائن کا باضابطہ افتتاح کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے عوام کے درمیان مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتے بہت دیرینہ اور دونوں ملکوں کی پائیدار دوستی کی سب سے بڑی اساس ہیں۔
خبر کا کوڈ: 934   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

سعودی عرب جنگ پسندی سے باز آجائے، ایران کا انتباہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بدھ کی صبح نیویارک میں ایرانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جنگ کی آگ بھڑکانے سے باز آجائیں۔
خبر کا کوڈ: 933   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے 8 سمجھوتوں پر دستخط

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کے دورہ آذربائیجان کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے آٹھ سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔
خبر کا کوڈ: 931   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ: 930   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

یورپی یونین ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے درپے:رائٹرز

رائٹرز نے دعوی کیا کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی ، ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 928   تاریخ اشاعت : 2018/03/30

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جان کیری کا انتباہ

امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے واشنگٹن کے نکلنے سے امریکہ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 927   تاریخ اشاعت : 2018/03/29

ایران جنگ پر نہیں مذاکرات پر یقین رکھتا ہے

ایران کے وزیر خارجہ نے ہاہمی اختلافات کے حل کے لیے خطے کے ملکوں کو مذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اگر خطے کے ممالک نے امن کا راستہ نہ اپنایا تو آئندہ آنے والی نسلیں ایک دوسرے سے نظر ملانے کے قابل نہیں رہیں گی۔
خبر کا کوڈ: 923   تاریخ اشاعت : 2018/03/29

سعودی حکام کو جنگ کی آگ بھڑکانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے آج صبح نیویارک میں ایرانی صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی حکام کو جنگ کی آگ بھڑکانے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا۔
خبر کا کوڈ: 922   تاریخ اشاعت : 2018/03/29

دہشتگردی کے حامی ممالک امریکہ کو بھتہ دیتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے حامی اور علاقائی امن کو متاثر کرنے والے ممالک امریکہ کو اربوں ڈالر بھتے کے طور پر دیتے ہیں جن کا یہی مقصد ہے کہ امریکہ ان کی جارحانہ اور غیرتعمیری پالیسیوں کی حمایت کرے.
خبر کا کوڈ: 919   تاریخ اشاعت : 2018/03/28

جشن میلاد امام محمد تقی علیہ السلام

فرزند رسول حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شب ولادت باسعات کی مناسبت سے ایران سمیت مختلف ملکوں میں جشن اور قصیدہ خوانی کی محفلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 905   تاریخ اشاعت : 2018/03/27

صدر مملکت کا دورہ ترکمنستان، تیرہ سمجھوتوں پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکمنستان کے صدور نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 904   تاریخ اشاعت : 2018/03/27

ایران شیطانی طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے، جنرل موسوی

ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ ایران مزاحمتی محاذ کو ناکام بنانے کی خواہاں شیطانی طاقتوں کے مقابلےمیں کامیابی کے ساتھ ڈٹا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: 901   تاریخ اشاعت : 2018/03/25

پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے پر زور

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے علاقائی اور عالمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 898   تاریخ اشاعت : 2018/03/25

اقتصادی ترجیحات کی تکیمل کے لیے ایران کی وزارت خارجہ کی آمادگی کا اعلان

ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں ایرانی مصنوعات اور قومی پیداوار کے سلوگن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے عالمی سطح پر اقتصادی اور تجارتی لین دین کو آسان بنانے کے لیے اپنی آمادی گی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 893   تاریخ اشاعت : 2018/03/25

علاقے میں امریکی منصوبوں پر پانی پھر گیا

ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے علاقے میں خاص طور سے اسلامی ملکوں کے بارے میں تمام امریکی منصوبوں اور سازشوں پر پانی پھیر دیا۔
خبر کا کوڈ: 891   تاریخ اشاعت : 2018/03/25

پاکستان میں جشن نوروز کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن نوروز کی تقریب منعقد کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 886   تاریخ اشاعت : 2018/03/24

ایران کی جانب سے کویتی وزیر دفاع کے بیان کا خیر مقدم

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایران کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی ضرورت کےبارے میں کویت کے وزیر دفاع کے بیان کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں امن و ترقی تمام علاقائی ملکوں کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔
خبر کا کوڈ: 874   تاریخ اشاعت : 2018/03/23

ایران کی جانب سے کابل دھماکے کی مذمت

افغانستان میں جشن عید نوروز کے دھماکے میں 80 سے زائد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 872   تاریخ اشاعت : 2018/03/23

ناظرین
احدث الاخبار