اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جنوبی شام میں نیا محاذ بنانے کی امریکہ اور دہشت گردوں کی کوشش

امریکہ سے وابستہ دہشت گرد شام میں خود کے لئے ایک علاقہ قائم کرنے کے لئے درعا میں ایک بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۵۲
تاریخ اشاعت: 21:48 - April 19, 2018

جنوبی شام میں نیا محاذ بنانے کی امریکہ اور دہشت گردوں کی کوششمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی نے چاری فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، عراق، شام اور روس کی اعلی قیادت کے عزم کی بنیاد پر قائم ہونے والے چار فریقی اتحاد نے داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ مشترکہ خطرات اور مفادات کا احساس اور چار فریقی انٹیلی جینس تعاون کا تجربہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ، اور خطے کے امن و استحکام کو واپس لوٹانے کا انتہائی کامیاب تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں ممالک اس تجربہ کو بنیاد بناکر مستقل کے تعاون کا بہترین دائرہ کار وضح کر سکتے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے خطے میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کے کردار کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ امن کے یہ نام نہاد دعویدار، عراق اور شام کے مظلوم اور نہتے عوام کے بدترین دشمن میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع نے یہ بات زور دے کر کہی دشمن طاقتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں شام کے خلاف تین مغربی ملکوں اور اسرائیل کے حملے اس کی واضح مثال  ہیں۔

عراق کی ملٹری انٹیلی جینس کے ڈائریکٹر اور چآر فریقی انٹیلی جینس کمیٹی کے سیکریٹری بریگیڈیئر سعد علاق نے اس موقع پر داعش کے خلاف جنگ کے دوران چار فریقیی انٹیلی جینس کمیٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک روپورٹ بھی پیش کی۔

ایران کے وزیردفاع جنرل امیر حاتمی عراق کے اعلی سطحی ساسی اور فوجی عہدیداروں سے ملاقات اور چار فریقی اجلاس ،میں شرکت کی غرض سے بدھ کے روز بغدا پہنچـے تھے۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں