ایران - صفحه 129

ایران

ایران و جمہوریہ آذربائیجان کے مثالی تعلقات

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے کل باکو میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تہران اور باکو کے تعلقات جس نہج پر اس وقت ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ: 784   تاریخ اشاعت : 2018/03/16

ہندوستان کی جانب سے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس ہٹانے کے بارے میں مفاہمتی دستاویز کی منظوری

حکومت ہندوستان نے ایران کے ساتھ ڈبل ٹیکس لگانے پر پابندی کے بارے میں مفاہمت ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ اور ٹیکس سے گریز کئے جانے کے اقدامات میں کمی آئے گی۔
خبر کا کوڈ: 775   تاریخ اشاعت : 2018/03/16

چار فریقی اجلاس میں تعاون کی دستاویز پر دستخط

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایران، ترکی، جارجیا اور آذربائیجان پر مشتمل چار فریقی اجلاس تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کے بعد ختم ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: 774   تاریخ اشاعت : 2018/03/15

ایران دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر

ہندوستان کے عالم دین نے کہا ہے کہ ایران واحد ملک ہے جو دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 772   تاریخ اشاعت : 2018/03/15

خطے میں ایران کا کردار فطری ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی اہمیت کے پیش نظر ایران خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنا فطری کردار ادا کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 753   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

علاقے میں دہشت گردی کو ناکام بنانے پر ایران، عراق، شام اور روس کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، شام اور روس کے نمائندوں نے علاقے میں دہشت گردی کو ناکام بنانے تک بغداد کے ساتھ سیکورٹی تعاون کی مضبوطی پر توجہ مرکوز رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 752   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ سے الگ الگ ملاقات اور سیکورٹی معاملات، سرحدوں کی حفاظت اور سرحدی مسائل پر قابو پانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
خبر کا کوڈ: 746   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

شہید لفظ مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ لفظ شہید تمام مسلمانوں میں گرانقدر اہمیت کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ: 745   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

سفارت خانے پر حملے کی بابت حکومت برطانیہ نے معذرت خواہی کی ہے- عباس عراقچی

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تہران لندن میں اپنے سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے عمل کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 740   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

آیت الله احمد جنتی ماہرین کی کونسل کے سربراہ منتخب

ایران کی مجلس خبرگان رہبری یا ماہرین کی کونسل کے رکن نے کہا ہے کہ آیت الله احمد جنتی ماہرین کی کونسل کے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 737   تاریخ اشاعت : 2018/03/14

پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان اقتصادی اور تجارتی روابط کے فروغ پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 731   تاریخ اشاعت : 2018/03/13

ایران اور پاکستان دو طرفہ تجارت کو پانچ ارب تک پہنچانے پر متفق

ایران کے وزیر خارجہ اور پاکستان کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ: 724   تاریخ اشاعت : 2018/03/13

ایران کو تیل کی رقم ادا کرنے میں ہندوستان کو کوئی مشکل نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہندوستان کے ناظم الامور نے کہا ہے کہ ایران کے تیل کی خریداری کے لئے واجبات کی ادائیگی میں ہندوستان کو کوئی مشکل نہیں ہے اور تیل کی رقومات کی ادائیگی یورو میں کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 715   تاریخ اشاعت : 2018/03/11

امریکہ کو میزائل پروگرام کے بارے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: ایران

بہروز کمالوندی :تہران اپنی دفاعی طاقت کے بارے میں کسی صورت میں اور کسی بھی سطح پر کسی سے بھی مذاکرات نہیں کرے گا۔
خبر کا کوڈ: 710   تاریخ اشاعت : 2018/03/11

عرب لیگ کمیٹی کا ایران مخالف بیان غیر منطقی، بہرام قاسمی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرب لیگ کی چار جانبہ کمیٹی کے ایران مخالف بیان کو نادرست اور غیرمنطقی قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 709   تاریخ اشاعت : 2018/03/11

صیہونی ایران کے سامنے بے بس

خاتم‌الانبیاء بیس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صیہنیوں کو ایران کی طاقت کا علم ہے اور انھیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایران سے مقابلے کے کس حد تک نقصانات ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 704   تاریخ اشاعت : 2018/03/11

برطانوی سفیر کی ایران کے دفتر خارجہ میں طلبی

لندن میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کے سلسلے میں تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 703   تاریخ اشاعت : 2018/03/11

لندن میں ایرانی سفارتخانہ پربرطانوی شیعیت کے طرفداروں کاحملہ

لندن میں صادق شیرازی کے گمراہ فرقہ اور برطانوی شیعیت کے طرفداروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ پرحملہ کرکے ایران کے مقدس پرچم کی توہین اور ایرانی حکام کے خلاف نعرے لگائے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 692   تاریخ اشاعت : 2018/03/10

افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتے ہیں: ایرانی مندوب

اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے افغانستان میں قیام امن و سلامتی اور پائیدار ترقی کی بھرپور حمایت جاری رہے گی.
خبر کا کوڈ: 689   تاریخ اشاعت : 2018/03/10

بیرونی طاقتوں کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کی موجودگی کا بیرونی طاقتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ایران اس معاملے میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
خبر کا کوڈ: 687   تاریخ اشاعت : 2018/03/10

ناظرین
احدث الاخبار