مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب سفیر اسحاق آل حبیب نے سلامتی کونسل کی کارکردگی کے طریقہ کار کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے سیاسی مقاصد کیلئے سلامتی کونسل کرڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے سلامتی کونسل کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
اسحاق آل حبیب کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل کو ڈھال کے طور پر ایسے میں استعمال کیا جا رہا ہے کہ جب سلامتی کونسل نے عالمی سطح پر امن و امان ، سکیورٹی چیلنجزاورصیہونی حکومت کے خطرات اوریمن پر حملے کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔
اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے نائب سفیر نے کہا کہ امریکہ کی غلط اور خطرناک پالیسی کی وجہ سے سلامتی کونسل مشرق وسطی کے بحران کے حل میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کر سکا ہے۔