اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔
خبر کا کوڈ: 1313 تاریخ اشاعت : 2018/04/25
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے نکل کر امریکا یہ ثابت کر دے گا کہ واشنگٹن اپنے وعدوں کی پابندی نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ: 1312 تاریخ اشاعت : 2018/04/25
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد نے ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: 1242 تاریخ اشاعت : 2018/04/19
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام پر امریکا، برطانیہ اور فرانس کے بلا جواز اور غیر قانونی حملے کے خلاف روس کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو مطلوبہ ووٹ نہیں ملے۔
خبر کا کوڈ: 1209 تاریخ اشاعت : 2018/04/16
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ میانمارکے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو اپنےگھروں سے فرار ہونے پر مجبورکرنے کے لئے جنسی تشدد کو ایک حربے کے طور پراستعمال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1207 تاریخ اشاعت : 2018/04/15
روس نے شام کے خلاف سلامتی کونسل میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کر دیا۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شام کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں جس کے بارے میں کوئی ثبوت بھی نہیں مل سکا ہے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ: 1142 تاریخ اشاعت : 2018/04/11
شام نے کہا ہے کہ امریکہ نے جاپان اور ویت نام میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1138 تاریخ اشاعت : 2018/04/11
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لیے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1129 تاریخ اشاعت : 2018/04/10
چینی حکام نے دنیا کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی خود سرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ: 1125 تاریخ اشاعت : 2018/04/10
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام کے بارے میں اپنے دوسرے بیان میں اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں رپورٹوں کی تصدیق کر سکے۔ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں کئے جانے والے دعوے کو مسترد کر دیا۔
خبر کا کوڈ: 1119 تاریخ اشاعت : 2018/04/10
پاکستانی سینیٹروں نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری فوجی کارروائی میں مارے جانے والے کشمیریوں کے اہل خانہ سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1117 تاریخ اشاعت : 2018/04/10
اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے ایک اور ڈرامہ رچاتے ہوئے شام میں کیمیائی حملوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1106 تاریخ اشاعت : 2018/04/09
ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ سید علاالدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں ایران کا باقی رہنا مفادات کی تکمیل سے مشروط ہے۔
خبر کا کوڈ: 1076 تاریخ اشاعت : 2018/04/07
زہر دیئے جانے کے معاملے پر سلامتی کونسل میں برطانیہ اور روس کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی۔
خبر کا کوڈ: 1051 تاریخ اشاعت : 2018/04/06
یورپی یونین کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ کے مقابلے میں یمن میں انسانی صورت حال مزید ابتر ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1016 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
اقوام متحدہ نے افغان صوبے قندوز میں مدرسے پر فضائی بمباری میں عام شہریوں کی اموات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خبر کا کوڈ: 1010 تاریخ اشاعت : 2018/04/04
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کو کمزورکرنے کی کوششوں کی روک تھام عالمی برادری اور جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ: 1006 تاریخ اشاعت : 2018/04/03
یمنی فوج کے جوابی حملے میں پانچ سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے یمنی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد صنعا سے جنیوا کے لیے روانہ ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 985 تاریخ اشاعت : 2018/04/02
غزہ اور مغربے کنارے میں صیہونی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ 1500 سے زائد زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 974 تاریخ اشاعت : 2018/04/01
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اسرائیل کی کابینہ کو یوم الارض کے موقع پر ہونے والے مظاہروں کے دوران سولہ فلسطینیوں کی شہادت اور سیکڑوں دیگر کے زخمی ہونے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 969 تاریخ اشاعت : 2018/04/01