ایک باخبر فوجی ذریعے کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے حملوں میں متعدد امریکی ایندھن بردار طیاروں کی تباہی اور نقصان کے بعد امریکی فوجی کمانڈرز نے کھلی پسپائی اختیار کرتے ہوئے باقی ماندہ ایندھن بردار طیاروں کو بن گوریون ہوائی اڈے منتقل کر دیا ہے۔
عراق نے شام کے خودساختہ صدر کو خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کے معاملے میں مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کا کردار دمشق کے لیے بھاری نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
چیئرمین جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے سینئر مشیر نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، ہر اقدام کا بھرپور جواب دیں گی اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی مداخلت کی اجازت نہیں دیں گی۔
آپریشن نصر 2 کی 17ویں سے 20ویں لہروں کے دوران خیبرشکن، ذوالفقار، فاتح 110، حاج قاسم میزائلوں اور شاہد ڈرونز کے داغے جانے کے مناظر جاری کر دیے گئے۔
سپاہ پاسداران نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اردن کے علاقے الازرق میں واقع امریکی اڈے پر جنگی طیاروں کے شیلٹرز اور ایک بڑے پارکنگ ریمپ کو میزائل اور ڈرونز کے مشترکہ حملے میں کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
کمانڈر ایرو اسپیس فورس نے کہا: دشمن پر ہمارے مؤثر اور ہدف پر مبنی حملے امن کی بحالی تک جاری رہیں گے۔
سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ طویل فاصلے تک کے ریڈار سسٹم اور امریکہ کے متعدد اسٹریٹجک ایندھن بردار طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
سپاہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانشہر کے شہید فوجیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے شام میں موجود دشمن کے کمانڈ سینٹر کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کمانڈ نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا: خطے میں امریکی فوج کی تمام نقل و حرکت اور آلات اسلامی جمہوریہ کی بحری یونٹس کی نگرانی میں ہیں اور امریکی افواج ہر لمحہ سینٹ کام کی بحری یونٹس کے خلاف آپریشن کے زیرو آور کے قریب تر ہوتی جا رہی ہیں۔
سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ کویت میں امریکی دہشت گرد فوج کے C-RAM نظام کے پیشگی انتباہی ریڈار اور جرائم پیشہ امریکی فوجیوں کے اجتماع کے مقام کو مشترکہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔