سپاہ پاسداران نے اعلان کیا ہے کہ کویت میں امریکی دہشت گرد فوج کے C-RAM نظام کے پیشگی انتباہی ریڈار اور جرائم پیشہ امریکی فوجیوں کے اجتماع کے مقام کو مشترکہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ بحرین کے شیخ عیسیٰ اڈے پر جارح دشمن کے ائیر مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول ریڈار اور جنگی طیاروں کے ایندھن کے ذخائر کے پمپنگ اسٹیشن کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان نے آبنائے ہرمز پر ایران کے قطعی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کے خلاف مزاحمت بلا شبہ جاری رہے گی اور ہم خطے میں امریکہ کی مداخلت کو بے اثر بنا دیں گے۔
کرنل ذوالفقاری نے تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر امریکہ کے تہی پنے سے سرشار صدر کی جانب سے جارح امریکی فوج کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی حالیہ دھمکیوں پر عمل کیا گیا، تو ایران کے صبر اور بردباری کے باعث جو کچھ اب تک محفوظ رہا ہے یعنی خطے کے تمام بنیادی ڈھانچے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقتور مسلح افواج کے فولادی حملوں سے مکمل طور پر تباہ کر دیے جائیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے شرپسند اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے احکامات کے تحت، مسلح افواج کی باہمی یکجہتی پر زور دیا۔
چیف آف جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے مشیر نے ملکی ارضی سالمیت کے دفاع میں نظام کے تمام ارکان کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی 40 روزہ مسلط کردہ جنگ اور بحری محاصرے میں اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکے اور آج بھی ان کی ہر قسم کی شرارت کو مسلح افواج کی جانب سے کئی گنا زیادہ شدید جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سپاہ پاسداران نے آپریشن ’’نصر 2‘‘ کے اعلامیہ نمبر 12 میں اعلان کیا: بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا این ایس آئی مینجمنٹ سینٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، فوجی پرزہ جات اور ساز و سامان کے بڑے گودام اور ایندھن کے ذخائر تباہ کر دیے گئے۔
دشمن کی جانب سے جارحیت کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے آپریشن ’’صاعقہ‘‘ کے آٹھویں مرحلے میں آج علی الصبح ایک بار پھر اردن میں دہشت گرد امریکی فوج کے اسٹریٹجک مراکز کو نشانہ بنایا۔
اردن میں دہشت گرد امریکی فوج کے ریڈارز اور ٹارگٹس کے خلاف فتاح اور خیبر شکن میزائلوں جبکہ خطے میں امریکی اہداف کے خلاف فاتح 110 اور ذوالفقار میزائلوں کی فائرنگ کی تصاویر جاری کر دی گئیں۔
دہشت گرد امریکی فوج نے بوشہر شہر کے 4 مقامات کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔