فوج نے سپاہ کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے شرپسند اقدام کی مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے شرپسند اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے احکامات کے تحت، مسلح افواج کی باہمی یکجہتی پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ: 6066
تاریخ اشاعت: 15 July 2026 - 23:57 - 07October 2647

دفاع پریس کے دفاعی اور سیکیورٹی گروپ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو ایک ’’دہشت گرد‘‘ طاقت قرار دینے کے نئے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس عسکری ادارے کو دنیا کی سب سے بڑی انسدادِ دہشت گردی تنظیم قرار دیا اور بیرونی خطرات اور جارح طاقتوں کے مقابلے میں فوج اور سپاہ کی باہمی یکجہتی اور ہم آہنگی پر تاکید کی۔

ایران کی مسلح افواج

بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

»إِنَّ اللَّهَ یُحِبُّ الَّذِینَ یُقاتِلُونَ فِی سَبِیلِهِ صَفًّا کَأَنَّهُمْ بُنْیانٌ مَرْصُوصٌ«

برطانوی پارلیمنٹ کا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دنیا کی سب سے بڑی انسدادِ دہشت گردی طاقتوں میں سے ایک ہونے کے باوجود ’’دہشت گرد‘‘ قرار دینے کا حالیہ اقدام، دنیا میں دہشت گردی کے منحوس مظہر سے نمٹنے کے سلسلے میں برطانوی حکام کی خباثت، منافقت اور دوہرے معیارات کا نتیجہ ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی صفِ اول میں رہی ہے اور مغربی ایشیاء کے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور ایران کی قومی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں اس ادارے کا تاریخی ریکارڈ، سپاہ پاسداران اور اس کے اہلکاروں کی مسلسل اور ایثار پر مبنی کوششوں کا واضح ثبوت ہے۔

سپاہ پاسداران نے نہ صرف ایک عسکری طاقت کے طور پر بلکہ ایک سماجی اور ثقافتی قوت کی حیثیت سے بھی کئی سالوں سے ملتِ ایران اور ہمسایہ ممالک کو گراں قدر خدمات فراہم کی ہیں اور ہمیشہ مسلمانوں اور مستضعفین کی مددگار رہی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ جیسے احمقانہ اقدامات ایسے حالات میں کیے جا رہے ہیں جب بوڑھے برطانوی سامراج کا مغربی ایشیا کے خطے میں تفرقہ پیدا کرنے، فرقہ سازی اور دہشت گردی کی حمایت کا ایک طویل اور سیاہ ریکارڈ موجود ہے جبکہ صیہونی حکومت، یورپی حکومتوں اور امریکہ کے ساتھ مل کر نہ صرف دنیا میں دہشت گردی کے سب سے بڑے حامیوں میں شمار ہوتی ہے بلکہ خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کی سمت قدم اٹھاتی رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی خدمت گزار قوتوں کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے فرامین کے تحت، ملتِ ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے قسم خوردہ دشمنوں کی جانب سے خطرات، مخاطرات اور جارحیتوں کے مقابلے میں فوج اور سپاہ کی باہمی یکجہتی پر زور دیا اور سپاہ میں اپنے ہم رزموں کے لیے بارگاہِ خداوندی سے روز افزوں کامیابیوں کی دعا کی۔

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً