دہشت گرد امریکی فوج نے بوشہر شہر کے 4 مقامات کو وحشیانہ حملے کا نشانہ بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے رابطہ کار نائب سربراہ نے خطرات کی نوعیت اور شدت کے مطابق فوجی صلاحیتوں میں اضافے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم نے حالیہ جنگوں سے بہت سے سبق حاصل کیے ہیں جن کا افواج کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
سپاہ پاسداران نے بحرین میں اسلحہ کے کئی گودام، سیٹلائٹ مواصلاتی مرکز اور امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلامیے میں اردن کی قوم کے امریکی قابضین کے اڈوں کو خطے سے ہٹانے کا مطالبے دیتے ہوئے اعلان کیا: اردن میں امریکی دشمن کے اہم تنصیبات اور مقامات کو میزائل حملے کا نشانہ بنانے کی خبر دی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک اعلامیے میں کویت میں طفل کُش امریکی فوج کے گراؤنڈ ٹو گراؤنڈ مار کرنے والے میزائلوں کے اڈے کی تباہی کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران نے کویت میں امریکی اڈوں کے ایندھن کے ذخائر، پیٹریاٹ اور FPS سسٹمز کی مکمل تباہی کی خبر دی ہے۔
امریکہ کی جانب سے غیر قانونی جارحیت کے اعادے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈرونز نے کویت میں دہشت گرد امریکی فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی اور کوآرڈینیشن سینٹرز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
جنرل محمد اکرمینیا نے کہا کہ فوج کا ٹارگٹ بینک اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور تمام ممکنہ منظرناموں کے لیے تیاری مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ میدان میں موجود ہیں اور ایرانی عوام کے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکہ کی جانب سے ملک کے جنوبی علاقوں پر جاری جارحیت کے جواب میں خطے میں واقع امریکی اڈوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
سپاہ کی بحریہ نے اعلان کیا: آبنائے ہرمز اطلاع ثانی تک اور امریکہ کی مداخلتوں کے خاتمے تک بند رہے گی۔