اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لبنان میں ملک سلمان روڈ نام کی مخالفت

لبنان میں ٹوئٹر کے صارفین نے بیروت میں ایک روڈ کا نام ملک سلمان کے نام پر رکھے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شرمناک اقدام قرار دے دیا ہے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۲
تاریخ اشاعت: 20:05 - April 05, 2018

مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام کے دباؤ کے نتیجے میں دورہ ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے عارضی استعفے کے اعلان کے بعد بیروت کے میئر نے اس شہر کے دو ساحلی علاقوں مینا الحصن اور زیتونہ کے درمیان واقع روڈ کا نام تبدیل کر کے ملک سلمان روڈ رکھ دیا ۔بیروت کے میئر کے اس اقدام پر لبنانی عوام نے اپنے ٹوئٹر پیج پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور یہاں تک کہ ملک سلمان سے موسوم اس روڈ کو شرمناک روڈ سے تعبیر کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں