مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بیروت سے موصولہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی نوجوانوں نے اس سڑک پر شارع عہدالتمیمی کا بورڈ لگادیا ہے جس کا نام بیروت کے میئر نے سعودی فرمانروا کے نام پر رکھا تھا۔
یاد رہے کہ سعودی حکام کے دباؤ کے نتیجے میں دورہ ریاض میں لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری کے عارضی استعفے کے اعلان کے بعد بیروت کے میئر نے اس شہر کے دو ساحلی علاقوں مینا الحصن اور زیتونہ کے درمیان واقع روڈ کا نام تبدیل کر کے ملک سلمان روڈ رکھ دیا تھا۔
بیروت کے میئر کے اس اقدام کی لبنانی عوام نے سخت مخالفت کی ہے۔ اس سڑک کا نام سعودی فرمانروا کے نام پر رکھے جانے کی سوشل میڈیا پر بھی سخت مخالفت کی گئی ہے ۔
پیغام کا اختتام/