2 فلسطینی شہید 14 زخمی

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کل غزہ کی پٹی پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور14 زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 1061
تاریخ اشاعت: 07 April 2018 - 09:58 - 28June 2639

2 فلسطینی شہید 14 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره نے غزہ میں کہا کہ کل غزہ کی پٹی پرغاصب  صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 2 فلسطینی نبیل مروان الخضری اورشادی حمدان الکاشف شہید اور14 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہروں کا نیا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہو گا جس کے بعد خدشات ہیں کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آج مظاہروں میں دوبارہ ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شرکت کا امکان ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً