اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مشرقی سعودی عرب کے علاقوں پر آل سعود کی جارحیت

مشرقی سعودی عرب کے صوبے قطیف کے شہر کواکب پر سعودی فوجیوں نے حملہ کر کے کم از کم تین افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۱
تاریخ اشاعت: 23:34 - April 10, 2018

مشرقی سعودی عرب کے علاقوں پر آل سعود کی جارحیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آل سعود حکومت کے فوجیوں نے مشرقی علاقے میں آباد شیعہ مسلمانوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کواکب شہر میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کر دیا اور تین بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

شیعہ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی ہونے کی بنا پر شہر کواکب پر سعودی فوجیوں کے مظالم کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسی علاقے میں تیل کے بڑے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کی بنا پر سعودی حکومت کی نوّے فیصد آمدنی بھی ہوتی ہے۔مشرقی علاقوں کے لوگوں پر سعودی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں دیگر کو وہ گرفتار کر چکی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں