اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الجزائر میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 200 افراد ہلاک

الجزائر میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۳۹
تاریخ اشاعت: 22:31 - April 11, 2018

الجزائر میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 200 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایک فوجی طیارہ ملک کے شمالی شہر بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے-

الجزائر کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجی اہلکار تھے-

الجزائر کے ایک فوجی ذریعے نے بھی تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار سبھی افراد ہلاک ہو گئے ہیں-

بتایا جاتا ہے کہ یہ فوجی طیارہ بوفاریک شہر کے ہوائی اڈے سے پروازکرنے کے فورا بعد حادثے کا شکار ہوگیا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ الجزائر کی فوج کا کارگو طیارہ تھا اور اس کے ذریعے امدادی سامان بھی پہنچایا جاتا تھا- یہ طیارہ بوفاریک سے جنوب مغربی شہر بشار جا رہا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں