مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کل رات ایران کے ٹیلیویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی شام میں امریکہ کی جانب سے 30 ہزار افراد پر مشتمل فوج تشکیل دینے کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے لئے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ہمیشہ سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کہا کہ امریکہ اور صیہونی، مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے یمن پر سعودی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا اور سعودی عرب کو یمن میں شکست ہو گی۔
واضح رہے کہ امریکی قیادت میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے 30 ہزار افراد پر مشتمل سرحدی سکیورٹی فورس شام کے زیر کنٹرول کردوں کے علاقے میں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیغام کا اختتام/