اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

داعش کی شکست ایران، روس ،عراق و شام کے تعاون اورجدوجہد کا نتیجہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ داعش کو براہ راست امریکہ نے بنایا اور اسرائیل،سعودی عرب،ترکی،امارات اور اردن نے اس کی حمایت کی تاہم ایران اور روس کے تعاون اور عراق و شام کی جدوجہد اور کاوشوں کے نتیجے میں داعش کو شکست ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۵
تاریخ اشاعت: 14:15 - January 23, 2018

داعش کی شکست ایران، روس ،عراق و شام کے تعاون اورجدوجہد کا نتیجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فوجی امور کے مشیر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کل رات ایران کے ٹیلیویژن چینل 2 سے گفتگو کرتے ہوئے  شمالی شام میں امریکہ کی جانب سے 30 ہزار افراد پر مشتمل فوج تشکیل دینے کے منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے لئے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ ہمیشہ سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کہا کہ امریکہ اور صیہونی، مزاحمتی محاذ کو کمزور کرنے کے درپے ہیں لیکن انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے یمن پر سعودی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا اور سعودی عرب کو یمن میں شکست ہو گی۔

واضح رہے کہ امریکی قیادت میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد نے 30 ہزار افراد پر مشتمل سرحدی سکیورٹی فورس شام کے زیر کنٹرول کردوں کے علاقے میں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں