16 October 2024

ہندوستان کے وزیر اعظم کی بھوک ہڑتال

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں ہنگامے کے خلاف کل 12اپریل کو بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۱
تاریخ اشاعت: 22:12 - April 12, 2018

ہندوستان کے وزیر اعظم کی بھوک ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے ہنگامے کی مخالفت میں کل 12 اپریل کو پورے دن بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے اور اسی دن بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کرناٹک کے ہبلی میں علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔ جبکہ بی جے پی کے دیگر تمام رہنما ملک کے مختلف حصوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔

نریندر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنماوں کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان ایسے میں کیا گیا ہے کہ جب کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کئی لیڈر پہلے ہی ایک روز کیلئے پیر کے دن راج گھاٹ پر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے اور بی جے پی کے اس اقدام کو اپوزیشن کانگریس کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بی جے پی ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں رخنہ اندازی سے ہوئے نقصان کو لے کر ان کی پارٹی فکرمند ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس سے پورے ملک کو آگاہ کرایاجائے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سال کا بجٹ سیشن کافی ہنگامہ خیز تھا اور یہ گزشتہ 8 برسوں کی تاریخ میں بدترین سیشن تھا۔ اس دوران بی جے پی نے کانگریس پر دونوں ایوانوں میں رکاوٹ پیدا کرکے اہم بلوں کو لٹکانے کا الزام عائد کیا تھا۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ان کی پارٹی کے کئی لیڈر ملک میں ہو رہے مبینہ دلت ظلم و ستم اور فرقہ وارانہ تشدد سمیت مختلف مسائل کے خلاف پیر کو علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں