اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

الهام علی‌اف کامیاب، ایران کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الهام علی‌ اف کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۳
تاریخ اشاعت: 23:54 - April 12, 2018

الهام علی‌اف کامیاب، ایران کی مبارکبادمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی جڑیں دونوں ملکوں کے عوام کے دینی، ثقافتی اور تاریخی مشترکات میں ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ الهام علی‌ اف کے دوبارہ صدر منتخب ہونے سے دکھائی دیتا ہے کہ اس ملک کے عوام حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں اور وہ ملک کی پیشرفت اور ترقی میں الهام علی‌ اف کے کردار اور پالیسی سے مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ جمہوریہ آذربائیجان کے موجودہ صدر الهام علی‌ اف نے صدارتی انتخابات کے آٹھویں دور میں 86 فیصد ووٹ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور ایک بار پھر آذربائیجان کے صدر منتخب ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں