16 October 2024

پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے سعودی مالی مدد

پاکستان میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں، دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۶۶
تاریخ اشاعت: 19:13 - April 13, 2018

پاکستان میں دہشت گردوں کے لئے سعودی مالی مددمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ذرائع‏ کے مطابق پاکستان میں بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ اللہ نظر بلوچ نے صوبے بلوچستان میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں لشکر جھنگوی کے ہاتھوں ہزارہ شیعہ برادری کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب، پاکستان میں سرگرم عمل دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور ان کی مالی مدد کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لشکر جھنگوی کا ہیڈکوارٹر اگرچہ صوبے پنجاب میں ہے مگر یہ گروہ صوبے بلوچستان میں دہشت گردانہ طور پر سرگرم عمل ہے۔

بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ایس آئی اور ایم آئی، لشکر جھنگوی، لشکر طیبہ، حرکت الانصار، جیش العدل اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کا خون بہانے میں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا بھرپور کردار رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں