16 October 2024

شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان نے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ ہزارہ قوم کے لوگوں کے قتل عام کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۸
تاریخ اشاعت: 23:18 - April 13, 2018

شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا ایک اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ایمنسٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کے اجلاس میں کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت خاص طور پر بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہزارہ قوم کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور متاثرین کے لئے خصوصی سیل قائم کرے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ انیس سو نوے کے عشرے سے اب تک کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق سے رکھنے والے پانچ ہزار سے افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں