صیہونی فوج کے حملے میں چار مزید فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے غزہ کے جنوبی علاقے رفح پر توپخانوں سے حملہ کرکے کم سے کم چار فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے
خبر کا کوڈ: 1188
تاریخ اشاعت: 14 April 2018 - 21:08 - 05July 2639

صیہونی فوج کے حملے میں چار مزید فلسطینی شہیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے خبردی ہے کہ صیہونی فوج کے توپخانوں نے غزہ کے علاقے رفح میں فلسطینیوں پر گولہ باری کرکے کم سے کم چار فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا - فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ان  شہدا میں سے دو کے جنازے اسپتال منتقل کردئےگئے ہیں جبکہ باقی دو فلسطینیوں کے جنازوں کی تلاش جاری ہے -

گذشتہ تیس مارچ کو فلسطینیوں کے واپسی مارچ  پر ہوئے صیہونی فوج کے حملے کے بعد سے فلسطینیوں کے پر امن مظاہروں پر صیہونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں جن میں اب تک انتالیس فلسطینی شہید اور چار ہزار دیگر زخمی ہوچکے ہیں -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً