مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ایک ہی مقدمے میں چار چار بار نااہل قراردیا گیا -
انہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے کےساتھ ساتھ آصف زرداری اور عمران خان کو مہرہ قراردیا -
مریم نواز نے اپنا مخصوص نعرہ لگوا کر کہ روک سکو تو روک لو کو بار بار دوہراتے ہوئے کہا نوازشریف کی نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہے بلکہ یہ نااہلی اسی وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پر موجود ہیں -
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جمعے کو اپنے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کو سیاست سے تاحیات نااہل قراردے دیا ہے -
پیغام کا اختتام/