16 October 2024

سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کا میزائل حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب میں قائم ملک فیصل نامی آرمی کمپلیکس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۹۵
تاریخ اشاعت: 23:56 - April 14, 2018

سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کا میزائل حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ملک فیصل نامی آرمی کمپلیکس  پر مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے بدر ایک میزائل سے حملہ کیا جس میں سعودی فوج کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔یمنی فوج کے میزائل نے جمعرات کو بھی جنوبی سعودی عرب میں واقع صنعتی علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین صالح صماد نے گزشتہ پیر کو خبر دار کیا تھا کہ رواں سال کے دوران سعودی جارحیت کے جواب میں میزائلوں کی بارش کی جائے گی۔قبل ازیں یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر شرف لقمان نے بھی کہا تھا کہ ہمارے میزائل یونٹ سعودی عرب کے فوجی اہداف اور صنعتی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پوری توانائی رکھتے ہیں۔سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے محاصرے اور پابندیوں کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی طاقت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں